پڑھے لکھے نوجوان تیاری کر لیں، تعلیمی اداروں میں 1900 نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا حکومت نے 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، نئے اساتذہ بھرتی کرنے کے لیے 50کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے، تعلیمی اداروں میں قابل ٹیچرز کی بھرتی کے علاوہ صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت

کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وژن کے تحت انسانوں پر سرمایہ کاری کا خواب پورا کریں گے، مجموعی طورپر1900نئے لیکچررز بھرتی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کالجز لیول پر نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے، اساتذہ کی بھرتی کیے لیے 50کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لیکچررز بھرتی کے لیے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے، اور صوبے کی ترقی کے لیے دیگر اہم اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں