آج کے دن موسم کیسا رہے گا؟ سردی پڑنے کی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا۔ اس دوران رات اور صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں

سموگ چھائے رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ،سکردو منفی 03، قلات ،گوپس منفی02 ، کوئٹہ ، کالام منفی01اور استورمیں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں