پاک فوج پر قوم کو ناز ہے، ادارے ہمارا فخر اور ساتھ کھڑے ہیں، ہم اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘ عثمان بزدار بھی بول پڑے

لاہور( این این آئی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے جلسہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر آج کوئٹہ میں تماشا لگایا- آج یہاں ایک بیان میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قومی اداروں کو متنازعہ بنا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی

سازش کی جا رہی ہے – ادارے ہمارا فخر ہیں اور ہم اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے – پاک فوج پر قوم کو ناز ہے – انتشار پھیلانے والے اداروں کو متنازعہ بنانے سے باز رہیں -پاکستان تحریک انصاف اداروں کے ساتھ کھڑی ہے – اداروں کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو ںگے-الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں -انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو شناخت دی ہے -مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا-پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے کھوکھلے نعرے لگائے اور عملی طور پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا -تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا اور اب صوبہ بھی ہم بنائیں گے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے بارے میں بیان کی سخت مذمت کرتا ہوں -جام کمال قابل احترام وزیر اعلی ہیں ، ایسا بیان دینے والوں کو شرم آنی چاہیے-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان کے طلبہ کا مسئلہ فوری حل کیا- ایک خاتون نے اس مسئلے پر بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی -پنجاب حکومت نے بلوچستان میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں -صوبائی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو پی ڈی ایم اے کے نام نہاد لیڈروں نے سبوتاژ کیا -یہ نہ کل رہنما تھے ، نہ آج ہیں اورنہ کل ہوں گے بلکہ یہ رہزنوں کا ٹولہ ہے اور قوم ایسے چور ٹولے کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں