اگلے 3 سے 4 روز کے دوران کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

سندھ (پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 سے 4 روز کے دوران جنوبی اور وسطی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔ جن میں نگرپارکر ، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، بدین ، حیدر آباد ، ڈپلو ، ٹنڈو آدم ، ٹنڈو اللہ یار ، میٹھیاری ، کوٹری ، سانگھڑ ، سجاول ، ٹھٹہ ، میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس دوران حیدر آباد ، نواب شاہ كیپرو ، میں ہلکی بارش کا امکان۔ اسی دوران نواب شاہ ، مورو نوشرو فیروز میں کہیں ایک جگہ پر ڈویلپمنٹ بارش ہو سکتی ہے یا کہیں ایک جگہ پر گرج چمک کے بادل بنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں