ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی، اہم رہنما حکومتی صفوں میں شامل ہو گیا

لاہور(پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جہانیاں سے سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ

عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار نمائندوں کی جماعت ہے، پاکستان اور صوبے کی ترقی کیلئے ہم اپنا رول ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، ہمارا یقین ہے کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہے، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ کرم داد واہلہ نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ کے دور میں کسان خوشحال تھا، مہنگائی کنٹرول میں تھی، آج کل محنت کش طبقہ بہت پریشان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں