مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں گرفتار

کراچی(پی این آئی)مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں گرفتار، قومی احتساب بیورو (نیب)نے کراچی سے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو حراست میں لے لیا۔تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکائونٹ افسر سے پیسے لینے کے

الزامات ہیں۔نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا تھاکہ ملزم مشتاق شیخ نے 2015 میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادر نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کئے تھے۔نیب کراچی نے مخدوم جلیل الزماں کو چار ستمبر کو طلب کررکھا تھامگر وہ نہیں پیش ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں