ايف بی آر نے جيولرز اور رئيل اسٹيٹ والوں کو ريگوليٹ کرنے کا فيصلہ، جیولرز کو کتنے لاکھ روپے سے زائد کی خریداری پرریکارڈ دینا ہوگا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ايف بی آر نے اب جيولرز اور رئيل اسٹيٹ والوں کو بھی ريگوليٹ کرنے کا فيصلہ کرليا ہے۔ان کو صارفين کی بھی مکمل معلومات رکھنا ہوگی۔جیولرز کو 20لاکھ روپے سے زيادہ کی خریداری پرریکارڈ دینا ہوگا۔ايف اے ٹی ايف کی شرائط کے تحت ايف بی آر نے اکاؤنٹنٹ، جيولرز اور ريئل اسٹيٹ

ايجنٹس کوريگوليٹ کرنے کيلئے قانون سازی کرلی ہے۔قانون کےتحت صارفين کيساتھ لين دين کی تفصيلات فراہم کرنا ہوں گی۔فيڈرل بورڈ آف ريونيو نےريگوليٹ کرنےکيلئے ايس آر او جاری کرديا ہے۔قانون سازی منی لانڈرنگ اورٹيرر فنانسنگ روکنےکيلئےکی گئی ہے۔کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ سيل کو فراہم کرناہوگی۔قوانين کی خلاف ورزی پراينٹی منی لانڈرنگ ايکٹ کے تحت کارروائی کی جائےگی۔واضح رہے کہ فنانشل ايکشن ٹاسک فورس اگلے ماہ اجلاس ميں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لےگا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close