بازی الٹ گئی، خاتون ایم این اے کے بھائی نے طلال چوہدری پر تشدد کی مذمت کر دی، طلال سے بھائی جیسا تعلق ہے، چینل سے گفتگو

فیصل آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر مبینہ حملے اور بازو ٹوٹنے کےواقعہ کے بعد ن لیگ کی خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے بھائی نے اپنا موقف پیش کردیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خاتون ایم این اے کے بھائی نے کہا ہے کہ طلال چودھری سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، طلال سے بھائی

جیسا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ طلال چودھری پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 24 ستمبر کی رات 3 بجے خاتون ایم این اے کے گھر کے سامنے پیش آیا۔جہاں مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کہتے ہیں کہ 4 روز قبل 4 نامعلوم افراد نے رات کے وقت طلال چوہدری پر فیصل آباد کے کینال روڈ پر حملہ کیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہےاور انہیں ایک دو روز میں ہسپتال سے فارغ کیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں