17اگست ضیاالحق کا یوم پیدائش ہے زرتاج گل کے علم نے بڑے بڑوں کے طوطے اڑا دئیے

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کی وزیر زرتاج گل نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیا۔زرتاج گل کو یہ تک معلوم نہیں کہ 17 اگست 1988 کو ضیا الحق کی ایک طیارہ حادثہ میں موت ہوئی تھی اور زرتاج گل 17 اگست کو ضیا الحق کا یوم پیدائش سمجھتی رہیں

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں میاں جاوید لطیف کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں ، آج ضیا الحق جس نے انکی پارٹی بنائی تھی۔ آج انکا یوم پیدائش ہے۔جس پرپروگرام کے میزبان ندیم ملک نے زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑدئیے اور کہا کہ خدا کا نام لیں، آج 17 اگست ہے اور آج کے دن ضیا الحق کے طیارے کو حادثہ ہوا تھا اور انکی موت ہوئی تھی۔ندیم ملک نے تصحیح کی تو زرتاج گل نے کہا کہ پھر تو انہیں ضیا الحق کی شہادت کی برسی منانی چاہئے۔ندیم ملک کے شو کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے زرتاج گل کے علم پر سر پکڑ لیا اور اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں