سعودی عرب کا قرضے کی واپسی کاشدید دبائو ،پاکستان نے چین سے مدد مانگ لی، ملکی کس بڑی شخصیت کا دورہ طے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو ایک روزہ دورے پر چین جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے سعودی حکومت سے لیا گیا 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر گزشتہ ماہ واپس کر دیا ہے

جبکہ ایک ارب مزید رواں ماہ کے آخر تک واپس کرنا ہے جس کیلئے سعودی حکومت نے قرض کی واپسی کیلئے تقاضا بھی کررکھا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی دورہ چین کے دوران چینی حکومت سے ایک ارب ڈالر دینے کی درخواست کریں گے تا کہ31 اگست تک قرض کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی حکام کے علاوہ چین کے صدر شی چن پنگ کے ساتھ بھی ملاقات شیڈول ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبہ ،ایم ایل ون اور لداخ سمیت صورت حال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں