عمران خان سب بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں، دوسروںکو ساتھ لے کر چلنے کیلئے این آر اونہیں دیں گے ،وفاقی وزیر

اسلام باد (پی این آئی)عمران خان سب بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں،کپتان کریز پر جم چکا ہے، کپتان اب لمبی اننگ کھیلے گا،کسی کو این آر او نہیں ملے گا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ مخالفین سن لیں کہ کپتان کریز پر جم چکا ہے، کپتان اب لمبی اننگ کھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران

خان سب بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں، عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے این آر او دینے کیلئے تیار نہیں، کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے روزگار کی فراہمی اور امداد کے جلد مواقع فراہم کیے، ایک مربوط طریقے سے ملک کی سیاسی اکائیوں اور طبقات کو ساتھ لے کرچلے، کوروبا وباء سے متعلق تمام فیصلے مل کر کیے گئے۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے ثابت کیا کہ ملکی مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چل سکتے ہیں، کمزور ترین طبقات کی مدد عمران خان کا مشن ہے، عمران خان نے لاک ڈاون میں بھی غریب لوگوں کو زیادہ اہمیت دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے آبادی کے تناسب سے بنگلہ دیش میں پاکستان سے 4 گنا زیادہ اموات ہوئیں، پاکستان کے مقابل بھارت میں 12 گنا اور ایران میں 20 گنا زیادہ اموات ہورہی ہیں، مارچ سے جولائی بنگلہ دیش کی برآمدات گزشتہ سال سے 31 فیصد کم ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اسی عرصے کے دوران 33 فیصد کم برآمدات ہوئی، پاکستان میں اسی عرصے کے دوران 20 فیصد کم برآمدات ہوئی، کورونا نے پاکستان کی معشیت کو کم کیا۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا اس ایک صدی کا سب سے بڑا چیلنج تھا، کورونا وبا سے دنیا کی صحت اور معشیت پر بڑا پریشر پڑا، امریکا نے 30 فیصد اور برطانیہ نے جی ڈی پی 20 فیصد کم کی۔اسد عمر نے کہا کہ دنیا کہتی ہے کہ پاکستان اس صف میں ہے جس نے کامیابی سے کورونا کا مقابلہ کیا، اپوزیشن اور میڈیا کہہ رہا تھا کہ ملک میں لاک ڈاون کریں، عمران خان پہلے دن سے لاک ڈاؤن نہیں چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں