دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کے نام اور دولت کی تفصیل جاری کر دی گئی، مکمل تفصیل دیکھیں، سعودی شاہی خاندان کس نمبر پر ہے؟ بھارت کے امبانی خاندان کی کیا حیثیت ہے؟

کراچی (پی این آئی)دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کے نام اور دولت کی تفصیل جاری کر دی گئی، مکمل تفصیل دیکھیں، سعودی شاہی خاندان کس نمبر پر ہے؟ بھارت کے امبانی خاندان کی کیا حیثیت ہے؟ بلومبرگ نے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان خاندانوں کی اکٹھی دولت 1.4ٹریلین امریکی ڈالرز

ہے جن کا تعلق خوردہ صنعتوں میڈیا گروپس ، زرعی کاروباری کمپنیوں وغیرہ سے ہے۔ فہرست میں لی خاندان 25 ویں نمبر ہے جن کا ذریعہ آمدنی سام سنگ ہے اور ان کی خالص آمدنی 29 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 24 ویں نمبر پر ’دی پرٹکر خاندان‘ ہے جن کی آمدنی کا ذریعہ حیات ہوٹلز ہیں۔ ان کی خالص آمدنی 29.6 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 23 ویں نمبر پر ’ووک خاندان‘ ہے جن کی ذریعہ آمدنی سن ہنگ کائی پراپرٹیز ہیں۔ ان کی خالص آمدنی 30.4 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 22 ویں نمبر پر دی فیریرو خاندان ہے جن کی ذریعہ آمدنی فیریرو گروپ ہے اور ان کی خالص آمدنی 30.5 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ اکیسویں نمبر پر دی چیراویننٹ خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی چاروئن پوکفنڈ گروپ ہے اور اس کی خالص آمدنی 30.7 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 20 ویں نمبر پر دی نیو ہاؤس خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی ایڈوانس پبلیکیشنز ہے اور اس کی خالص آمدنی 31 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 19 ویں نمبر دی راؤسنگ خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی ٹیٹرا پیک ہے اور اس کی خالص آمدنی 32.9 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 18 ویں نمبر پر دی کاکس خاندان ہے جس کا ذریعہ آمدنی کاکس اینٹرپرائزز ہے اور اس کی خالص آمدنی 33.1 ارب امریکی دالرز ہے۔ 17 ویں نمبر پر دی کوانڈٹ خاندان ہے جس کا ذریعہ آمدنی بی ایم ڈبلیو ہے اور اس کی خالص آمدنی 34.7 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 16 ویں نمبر پر دی وین ڈیم، ڈی اسپائل برچ اینڈ ڈی میویس خاندان ہیں جن کی ذریعہ آمدنی انیوسر بچ انبیو ہے اور ان کی خالص آمدنی 36.8 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 15 ویں نمبر پر دی ایس سی جاہنسن خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی ایس سی جاہنسن ہے اور اس کی خالص آمدنی 37.3 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 14 ویں نمبر پر دی کارگل میک ملن خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی کارگل ان کارپوریٹڈ ہے اور اس کی خالص آمدنی 38.1 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 13 ویں نمبر پر دی مولیز خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی اوشن ہے اور اس کی خالص آمدنی 38.4 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 12 ویں نمبر پر دی ہوفمین اویری خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی روچی ہے اور اس کی خالص آمدنی 38.8 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 11 ویں نمبر پر دی تھامسن خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی تھامسن رائٹرز ہے اور اس کی خالص آمدنی 40.6 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 10 ویں نمبر پر دی ایلبریچٹ خاندان ہےجس کی ذریعہ آمدنی ایلڈی ہے اور اس کی خالص آمدنی 41 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 9ویں نمبر پر دی بوہ رنگر اینڈ باؤمبیچ خاندان ہیں جن کی ذریعہ آمدنی بوہ رنگر انجیل ہیم ہے اور ان کی خالص آمدنی 45.7 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 8ویں نمبر پر دی جاہنسن خاندان ہے اور اس کا ذریعہ آمدنی فائیڈیلٹی انویسٹمنٹس ہے اور اس کی خالص آمدنی 46.3 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ 7ویں نمبر پر دی وردیمر خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی چینل ہے اور اس کی خالص آمدنی 54.4 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ چھٹے نمبر پر دی دومس خاندان ہے اور اس کی ذریعہ آمدنی ہرمس ہے اور اس کی خالص آمدنی 3.9 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ پانچویں نمبر پر امبانی خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی ریلائنس انڈسٹریز ہے اور اس کی خالص آمدنی 81.3 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ چوتھے نمبر پر دی السعود خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی تیل ہے اور اس کی خالص آمدنی 95 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ تیسرے نمبر پر دی کوچ خاندان ہےجس کی ذریعہ آمدنی کوچ انڈسٹریز ہے اور اس کی خالص آمدنی 109.7 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ دوسرے نمبر پر دی مارس خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی مارس بارز ہے اور اس کی خالص آمدنی 120 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ پہلے نمبر پر دی والٹن خاندان ہے جس کی ذریعہ آمدنی وال مارٹ ہے اور اس کی خالص آمدنی 215 ارب امریکی ڈالرز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close