مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو سندھ بھیجنے کے احکامات کہاں سے جاری ہوئے معاملے نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(پی این آئی)وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو سندھ بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، وفاق نے جنوری 2020 میں 19 گریڈ کے افسر ضیاء الرحمان کی خدمات سندھ کو دیں۔ نجی ٹی وی نے بتایاکہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضیا الرحمان کی

خدمات ڈیپوٹیشن پر سندھ کو دی گئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا اور سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ضیا الرحمان کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر دوہری شہریت والے پاکستان کے اہم عہدوں پر تعینات ہو سکتے ہیں تو پھر مولانا فضل الرحمان کے بھائی تو پاکستانی ہیں، انہیں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں