عید الاضحی کے موقع پر چار دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ عید الاضحی کی تعطیلات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پبلک سیکٹر کے ملازمین کو ہفتے کے آخر تک طویل آرام ملاہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر وفاقی ادارے 30 جولائی بروز جمعرات سے 2 اگست بروز اتوار تک 4 روز کیلئے

بند رہیں گے۔3 اگست پیر کو دوبارہ ادارے کھولیں گیں۔ یہ اعلان فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے ٹویٹر پر کیا الاضحی کا مطلب قربانی ہے۔ اس عید کے نام سے منسوب ہونے والی مخصوص قربانی کو قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کس طرح خواب دیکھا تھا کہ خدا نے اپنے ایمان کے امتحان کے طور پر اپنے بیٹے اسماعیل کو قربان کرنے کو کہا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں