ٹائیگر فورس کے کپتان اور وائس کپتان مقرر ہوں گے، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پی این آئی):ٹائیگر فورس کے کپتان اور وائس کپتان مقرر ہوں گے، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی,وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے

امورنوجوان عثمان ڈارنے ملاقات کی اورٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی اور ساتھ ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ملاقات کے بعد جاری بیان میں عثمان ڈارنے کہا کہ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کواستعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے، ٹائیگرفورس کو ضلع، تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا، ایپلیکیشن کے ذریعے اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی۔عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوگی، ٹائیگرفورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں