واٹس ایپ پر بہت بڑی تبدیلی یا خرابی، آن لائن سٹیٹس نظر آنا بند،صارفین پریشان ہو گئے

کیلی فورنیا(پی این آئی)واٹس ایپ پر بہت بڑی تبدیلی یا خرابی، آن لائن سٹیٹس نظر آنا بند،صارفین پریشان ہو گئے۔پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ ڈاؤن ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے آن لائن اسٹیٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے

سبب صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔صارفین اپنے گروپس میں یا انفرادی طور پر کسی کو آن لائن نہیں دیکھ پارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی واٹس ایپ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں صارفین اس مسئلے کو پیش کررہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ میں بہت بڑی تبدیلی ہوئی ہے اب آپ واٹس ایپ میں لاسٹ سین اور آن لائن آپشن نہیں دیکھ پائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں