جہانگیر ترین کی غیر موجودگی میں اب اختر مینگل کو کون منائے گا؟ پی ٹی آئی حکومت مشکل میں پڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)جہانگیر ترین کی غیر موجودگی میں اب اختر مینگل کو کون منائے گا؟ پی ٹی آئی حکومت مشکل میں پڑ گئی، جہانگیر ترین کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو منانے اور تیز و تند رویہ بدلنے یا پھر دوسرے الفاط میں رویوں میں لگی آگ

بجھانے کے لئے فائر فائٹر کا کردار کون ادا کرے گا۔جہانگیر ترین وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے عمران خان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے سے دس دن پہلے بی این پی (ایم) اور تحریک انصاف پاکستان کے درمیان یاداشت پر دستخط کرنے والی شخصیت ہیں۔ بی این پی ( ایم ) نے عمران خان کو وو ٹ دیئے مگر انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کی بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ فرم کمٹمنٹ کے ساتھ حل کیا جائے گا اور اس قسم کے واقعات دوبارہ نہیں ہونگے،بلوچستان کی ترقی اور اس کو جائز مقام دلانے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں