اِن ہائوس تبدیلی لانے کی تیاریاں، پی ٹی آئی کے اپنے ہی 5اراکین اسمبلی بغاوت کیلئے تیار ہو گئے

کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کی دعاؤں میں اثرہوتا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے اپنی5 ممبرپارٹی کے خلاف جانے کو تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی آئیگی جوحال سینیٹ میں ہواتھاوہی قومی اسمبلی

میں بھی ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ کسی دوسرے شخص کوووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کے اپنی5ممبرپارٹی کے خلاف جانے کو تیار ہیں۔نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی سے کیوں ملاقات نہیں کی پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ان سے خوش نہیں اتحادی تودورکی بات ہیں ۔نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران وزیراعلی سے ملاقات نہ کر کے اچھا پیغام نہیں دیا، وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلی سے ملاقات نہ کرنا سندھ کے مینڈیٹ کی توہین ہے، عمران خان سندھ سمیت پورے ملک کے وزیراعظم ہیں انہیں ملاقات کے لیے وقت دینا چاہیے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں