ملک بھر میں 15روز کیلئے کرفیو جیسا لاک ڈاون کر دیا جائے، سندھ حکومت نے تجویز پیش کر دی

کراچی(پی این آئی):ملک بھر میں 15روز کیلئے کرفیو جیسا لاک ڈاون کر دیا جائے، سندھ حکومت نے تجویز پیش کر دی، حکومتِ سندھ نے وفاق کو ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 15 روز کا کرفیو جیسا لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دے دی۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نےنجی ٹی وی نیوز کے پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے کے پورے شہروں سے مریض سامنے آرہے ہوں تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سمجھ نہیں آتی۔انہوں نےکہا کہ سندھ حکومت اس سلسلے کو بہت گہرائی سے دیکھ رہی ہے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب صحت کا سسٹم بیٹھ جائیگا کیونکہ جن ممالک کے پاس وسائل کی کمی نہیں تھی وہ لوگوں کی ضروریات پوری نہیں کرپائے تو ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے شروع سے کہہ رہے تھے کہ وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں مگر وفاق اور وزیراعظم کا نقطہ نظر الگ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 لاکھ بہت آگے کی بات ہے، اگر ڈھائی تین لاکھ کیسز تک بات پہنچ گئی تو ہمارے اسپتال اور ڈاکٹرز کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہوگی کہ ہم سنبھال سکیں۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ہر صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جس تیزی سے نمبرز بڑھ رہے ہیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس صورتحال سے سنبھال سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں