صرف کورونا وارڈ کے عملے کو اعزازی تنخواہ ملے گی، پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کے تمام عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے مکر گئی

لاہور (پی این آئی)صرف کورونا وارڈ کے عملے کو اعزازی تنخواہ ملے گی، پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کے تمام عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے مکر گئی۔پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے انکار کردیا۔پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ کورونا کی وجہ سے

اعزازی تنخواہ کا حقدار صرف وہ عملہ ہے جو کورونا وارڈز میں تعینات ہے۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہےاو پی ڈیزاور دوسرے وارڈز والاعملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز میں شامل نہیں اس لیے انہیں کورونا اعزازی تنخواہ نہیں دے سکتے۔حکومتی مراسلے میں ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف فرنٹ ڈیسک پرلڑنے والے عملے کے نام جلد ازجلد محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکو بھجوا دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں