مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے سے گھر میں گر گئے، چوٹ آ گئی، اب ٹھیک ہیں، دعا کی اپیل

اسلام آباد(پی این آئی)مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے سے گھر میں گر گئے، چوٹ آ گئی، اب ٹھیک ہیں، دعا کی اپیل، معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث گھر میں گِر کر زخمی ہوگئے تاہم طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحت کاملہ کیلئے

دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا عمران بشیر نے اپنے ٹوئٹس میں مولانا طارق جمیل کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی طارق جمیل سے فون پر بات ہوئی ہے، اُن کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔مولونا عمران بشیر نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے گھر میں گرے تھے، گرنے کی وجہ سے 2 گھنٹے تک خون بہا۔انہوں نے بتایا کہ چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبعیت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔انہوں نے لکھا کہ امت کی ماؤں بہنوں نوجوانوں بزرگوں بچوں سب کی دعائیں اللہ تعالیٰ نے قبول کیں اور اب الحمداللہ طارق جمیل کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے۔مولانا عمران بشیر کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے۔ (آمین)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close