//

نرسز کے ڈریس کوڈ میں تبدیلی، مراسلہ جاری

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے نرسز کے یونیفارم میں دوبارہ تبدیلی کر دی

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) نے نرسز کے یونیفارم سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے تقریباً ڈھائی سال بعد گہرے نیلے رنگ کی جگہ دوبارہ سفید یونیفارم بحال کر دی ہے۔

کونسل کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ملک بھر کی تمام خواتین اور مرد نرسز کے لیے سفید یونیفارم لازمی ہوگا۔

نئی ہدایات کے تحت خواتین نرسز سفید شلوار قمیض، سفید کوٹ، سفید دوپٹہ اور کالے جوتے پہنیں گی، جبکہ سردیوں میں سیاہ جرسی یا کوٹ استعمال کیا جا سکے گا۔

اسی طرح مرد نرسز کے لیے سفید شرٹ، سفید ٹراؤزر اور کالے جوتے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ موسم سرما میں سیاہ جرسی یا کوٹ پہننے کی اجازت ہوگی۔

کونسل نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آئی سی یو اور آپریشن تھیٹرز میں خدمات انجام دینے والی نرسز متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ خصوصی یونیفارم ہی استعمال کریں گی۔

یاد رہے کہ جنوری 2024 میں نرسز کا روایتی سفید یونیفارم تبدیل کرکے گہرے نیلے رنگ کا یونیفارم متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اب تازہ فیصلے کے تحت دوبارہ سفید یونیفارم نافذ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close