عالمی چیمپئن انگلینڈ کے مایہ ناز بالر نے بابراعظم کو ویرات کو ہلی سے زیادہ بہترین بیٹسمین قرار دیدیا

لاہور(پی این آئی)عالمی چیمپئن انگلینڈ کے مایہ ناز بالر نے بابراعظم کو ویرات کو ہلی سے زیادہ بہترین بیٹسمین قرار دیدیا…انگلش اسپنر عادل رشید نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا ہے۔ ایک انٹرویومیں انگلش اسپنرنے کہا کہ دونوں ہی ورلڈکلاس بیٹسمین اپنی صلاحیتیں ثابت کر چکے ہیں تاہم

موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے میں بابراعظم کو اپنا پہلا انتخاب قرار دوں گا، انہوں نے رواں سال زیادہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اکثر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، مبصرین کی بڑی تعداد تینوں فارمیٹ میں 50 سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے ویرات کوہلی کو ترجیح دیتی ہے لیکن عادل نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں