وزیراعظم عمران خان خود اعلان کریں گے وفاقی حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتوں اور مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان خود اعلان کریں گےوفاقی حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولتوں اور مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ۔وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی سہولتوں اور مرعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے

جلد ہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا اور ستمبر 2020 میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ پر کام شروع کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں