پاکستان میں کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد یہ تعداد 760 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل covid.gov.pk کے مطابق پاکستان میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 760 ہوگئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بھی بڑھ کر تین سے 4 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے 131 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ سرکاری پورٹل کو اتوار کی شب 10 بج کر 24 منٹ پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اتوار کی شام 5 بجے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 646 بتائی تھی۔پاکستان میں صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 333 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب میں 225، بلوچستان میں 104 ، گلگت بلتستان میں 55، خیبر پختونخوا میں 31، اسلام آباد میں 11 اور آزاد جموں و کشمیر میں 01 شخص کرونا سے متاثر ہوا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں