کرونا وائرس،سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ، اہم خبر

کراچی (پی این آئی) کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت نے اتوار کی رات سے صوبے بھر میں سخت ترین لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں اتوار کی رات سے لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خود لاک ڈاؤن کا

باضابطہ اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے تحت تمام نجی و سرکاری اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، ہوٹلز سے ٹیک اوے سروس بھی بند کی جائے گی، صرف کریانہ اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے اس کے علاوہ ہر چیز بند کردی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ لاک ڈاؤن کی مدت اور مزید پابندیوں سے متعلق خود آگاہ کریں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی، لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار کی شب 12 بجے سے کیا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں