کراچی (پی این آئی) شوبز چھوڑ کر مذہبی طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے والے سابق اداکار فیروز خان نے جلد ملبوسات کا اپنا برانڈ متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا۔واضح رہے کہ فیروز خان نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا اوراپنی زندگی مذہبی طریقوں پر گزارنے کا فیصلہ کیا
تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان دنوں ملبوسات کے اپنے برانڈ پر کام کر رہے ہیں جو کہ جلد لانچ کیا جائے گا۔ فیروز خان کے قریبی دوستوں کا کہناہے کہ وہ ملبوسات کا برانڈ بنانے پر بہت دیر سے کام کررہے تھے ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں