کچھ روز قبل وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو پر گلوکارہ صوفیا کیف کا رد عمل آ گیا

پشاور(پی این آئی) گلوکارہ صوفیا کیف نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت واضح کر دی۔ پشتو گلوکارہ صوفیا کیف نے اپنی کچھ روز قبل وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو کے ردعمل میں کہا ہے کہ ویڈیو وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہیں بلکہ جرگہ ہال میں بنائی تھی۔گزشتہ روز پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ

ہاؤس میں بنی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ گلوکارہ کی ٹک ٹاک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے اداکارہ صوفیا کیف نے کہا ہے کہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئی تھی اور میں نے ویڈیو سی ایم ہاؤس میں نہیں بلکہ جرگہ ہال میں بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں جرگہ ہال کے ساتھ بنے لیڈیز چینجنگ روم جا رہی تھی تو اس دوران ویڈیو بنائی۔ صوفیا کیف کا کہنا تھا کہ اس بات کو کیوں اچھالا جا رہا ہے؟ اس معاملے پر میرا کیریئر خراب نہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2019 کو ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو بالی وڈ گانے کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ وائرل ہوئی تھی جس پر سوالات اٹھے تھے کہ انہیں دفتر خارجہ جیسے اہم سرکاری دفتر میں داخل ہونے اور ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟ ویڈیو میں حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بھی بیٹھیں تھیں اور انہوں نے کانفرنس روم بھی دکھائے تھے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close