اب چلائیں تیز ترین انٹرنیٹ، پہلی موبائل کمپنی جس نے فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا ٹیسٹ کرکے تہلکہ مچا دیا

لاہور (پی این آئی )موبائل نیٹ ورک کمپنی ” ٹیلی نار “ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستان کا تیز ترین انٹر نیٹ ” فائیو جی “ ٹیسٹ کر کے تہلکہ برپا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کی جانب سے پاکستان کا اب تک کا سب سے تیز ترین موبائل فون ڈیٹا کنکشن کی بنیادڈال دی ہے جس کی رفتار ” 1.5 گیگا بائٹ پر

سیکنڈ “ تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ٹیلی نار کی جانب سے اپنے ٹویٹر کے آفیشل پیج پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ فائیو جی کے کامیاب تجربے کے بعد کمپنی ڈیجیٹل دنیا کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہواہے ۔یاد رہے کہ پاکستان میں فور جی اور فائیو جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو تا چلا جا رہاہے تاہم اب پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ وہ جلد ہی اپنے موبائل فونز پر تیز ترین انٹرنیٹ ” فائیو جی “ کو دوڑتا ہوا پائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں