وزیر اعلیٰ سندھ کی سٹیڈیم میں آنے والے شایقین سے خصوصی اپیل

کراچی(پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد سٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں بخار، نزلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس پر جلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے 13 مریض زیرعلاج ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ

کرونا کے 8 مریض شام، 3 ایران اور 3 دبئی سے آئے ہیں، 17 نمونے ٹیسٹ کیے گئے سب منفی آئے ہیں، 5 نئے نمونے ابھی ٹیسٹ کے لیے بھیجے ہیں جس کا نتیجہ کل آئے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں کل 187 ٹیسٹ کیے ہیں، 173 منفی ہیں اور 14 مثبت ہیں، ایئرپورٹ پر 50 صحت ورکرز تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 25 کیبوکلز قرنطینہ کے لیے بنائے گئے ہیں، سندھ میں کل 142 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، سندھ میں 34 مریض کل آئسولیشن سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد سٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں بخار، نزلہ ہے تاکہ دوسرے لوگوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں