سان فرانسسکو (آن لائن) امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں شیر نے حکام اور لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مصروف ترین علاقے سن سیٹ ڈسٹرکٹ میں شیر دیکھا گیا، جو کئی گھنٹوں تک خود کو پکڑے جانے سے بچاتا رہا۔
بعد ازاں مقامی پولیس، محکمہ ماہی گیری و جنگلی حیات، اینیمل کنٹرول اور سان فرانسسکو چڑیا گھر کے حکام نے آؤٹر سن سیٹ کے علاقے میں شیر کو گھیر کر بالآخر بے ہوش کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بعد میں اس شیر کو واپس جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔






