عام تعطیل کا اعلان

سعودی عرب میں 96ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو سرکاری تعطیل ہوگی۔ سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے مطابق بدھ 23 ستمبر 2026 کو نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے قومی دن کی چھٹی ہوگی۔

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ تعطیل سعودی لیبر قانون کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت دی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جس کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔