بھارتی شہر کانپور میں دریائے گنگا کے قریب تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے پرواز بھری تھی، تاہم 20 منٹ بعد ناتھا پوروا گاؤں کے قریب اچانک گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے وقت طیارے میں زیرِ تربیت پائلٹ اور انسٹرکٹر سوار تھے، دونوں افراد حادثے میں جانبر نہ ہوسکے۔
حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔






