میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں 13 ممالک کی باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جدہ میں اتحاد کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس میں 39 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق میری ٹائم ڈیفنس الائنس کی مجموعی کمان سعودی عرب کے پاس ہوگی۔ پہلے دور میں اتحاد کے نائب کمانڈر کا عہدہ پاکستان کو دیا جائے گا۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اتحاد کے قیام کا مقصد سمندری سلامتی کو یقینی بنانا اور عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
جدہ میں ہونے والے اجلاس میں اتحاد کے آئندہ لائحہ عمل اور بحری سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔






