ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں، اسپیکر پارلیمنٹ

تہران(آئی این پی )ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلیٰ سلامتی کونسل میں شمولیت پر جنرل محسن رضائی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا ہے کہ محسن رضائی کی ایرانی سلامتی کونسل میں شمولیت رہبرِ اعلیٰ کے اعتماد کی علامت ہے، جنرل محسن رضائی ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مخلص سپاہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام آج تاریخ کے حساس ترین دور سے گزر رہا ہے، آج دنیا نے سمجھ لیا ہے کہ ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ کی قیادت میں عوامی، فوجی اور سفارتی میدان میں ملی اتحاد و یکجہتی موجود ہے، ایرانی عوام دشمن کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں۔