بھارتی اہلکار نے سیاست زدہ بھارتی فوج کے بڑے بڑے پول کھول دئیے

غیر مقبول مودی نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئےغیر پیشہ ور اور شکست خوردہ بھارتی فوج کوبھی اپنا آلہ کاربنا دیا ہے۔

بزدل بھارتی عسکری قیادت کے منظم جرائم، اخلاقی وادارہ جاتی پستی کیخلاف بھارتی فوجی اہلکار احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے، بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک بھارتی فوجی اہلکار نے بھارتی فوج کی قلعی کھول دی۔

بھارتی فوجی اہلکارنے بھارتی فوج کی بدعنوانی اور ناپاک کردار کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ بھارتی فوج بھی سیاست زدہ ہو چکی ہے اور کرپشن کا کینسر فوج میں بھی آ گیا ہے۔

بھارتی فوجی اہلکار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والی سرکار کو کہتا ہوں کہ اگر آپ ایک کاکروچ کو ماریں گے، 100 مزید پیدا ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق احتجاج میں شریک بھارتی فوجی اہلکار کا بیان واضح ثبوت ہے کہ ہندوتوا کے نظریہ پر کاربند بھارتی فوج میں شدید تقسیم موجود ہے، مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مودی کی ایماء پر سیاست زدہ بھارتی فوج اقلیتوں کے قتل عام میں بھی مصروف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close