امریکا اور اتحادی ملک کی جانب سے چین کو وارننگ جاری

امریکا اور اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کردی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چین کو مشترکہ وارننگ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے چین پر ملازمت کے پلیٹ فارمز کے ذریعے حساس معلومات حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق چین جعلی ملازمتوں کی پیشکش کے ذریعے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین جعلی پروفائلز اور نوکریوں کی پیشکش کے ذریعے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close