ایران کے لیے صرف 24 گھنٹے کی مہلت! کویت کا سخت ترین قدم

کویت سٹی: کویت نے ایران کے خلاف سخت سفارتی اقدام کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر لیا اور ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو ناپسندیدہ شخصیت (پرسونا نان گراٹا) قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے مبینہ مسلسل جارحانہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس موقع پر ایرانی ناظم الامور کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدامات سفارتی آداب اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں اور انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت کے بعد کویت اور ایران کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے، تاہم ایران کی جانب سے تاحال اس فیصلے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کویت کے اس اقدام کو خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close