اکستان کی نیٹ ریجنل اسٹابلائزر کے طور پر اہمیت اجاگر ،امریکا نےدہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کواہم اورکلیدی شراکت دارقراردےدیا ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کے نتیجے میں دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششیں دیرینہ دوستی اور دہشتگردی کے خاتمے کے مشترکہ عزم کا واضح ثبوت ہیں، ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک بھی افغانستان میں پنپتی دہشتگردی اور افغان طالبان کے زیر اثر سرگرم شدت پسند گروہوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سربراہ سینٹکام کا کہنا تھا کہ افغانستان اب بھی امریکی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ افغان سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی ماہرین نے امریکی کمانڈر کے بیان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک اہمیت کا بین الاقوامی اعتراف قرار دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایڈمرل کوپر کے ریمارکس نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں جبکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






