بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان معاہدوں پر دستخط بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران ہوئے۔اس دورے کے دوران بھارت اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کےاہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارت اور یو اے ای نے سٹرٹیجک دفاعی تعاون اورتیل ذخائر سے متعلق معاہدے کیے۔بھارت اور یو اے ای کے درمیان مائع پیٹرولیم گیس کی فراہمی پربھی اتفاق کیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی انفرا سٹرکچر،آربی ایل بینک اورسمن کیپیٹل میں یو اے ای کی جانب سے 5 ارب ڈالر ز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





