بھارت کا امریکا سے بڑا مطالبہ

نئی دہلی :  بھارت نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ روسی تیل پر دی گئی رعایت میں توسیع کی جائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ درخواست اس وقت سامنے آئی ہے جب خلیجِ فارس میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق بھارت نے یہ موقف ایسے وقت میں اختیار کیا ہے جب خطے کی صورتِ حال کے باعث تیل کی ترسیل میں غیر یقینی صورتِ حال بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close