بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

انتخابی نتائج آنے کے بعد  مغربی بنگال میں ہنگامے پھوٹ پڑے، انتخابی شکست کے بعد ممتا بینرجی  نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابی شکست کے بعد ممتا بینرجی نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ میں کرسی سے چمٹی نہیں ہوں، میں ایک آزاد پرندہ ہوں اور میں استعفیٰ نہیں دوں گی، کیونکہ میں ہاری نہیں ہوں۔‘‘

اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو موجودہ حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی، اس کے بعد ممتا بینرجی خود بخود وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گی، استعفیٰ دینا محض ایک رسمی عمل ہے، قانونی طور پر مدت ختم ہونا ہی کافی ہے۔

دوسری جانب مغربی بنگال میں اتنخابی نتائج آنے کے بعد مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑےہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نتائج آنے کے ساتھ ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی، آل انڈیا ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ ان کے ایک کارکن کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کولکتہ  کے علاقوں ٹالی گنج اور کاسبا سمیت، باروئی پور، کامار ہٹی، بارانگر اور بہارم پور میں پارٹی دفاتر کو نقصان پہنچایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close