واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 25 ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔
پینٹاگون کے فنانشل آفیسر نے کمیٹی کو بتایا کہ اس خطیر رقم کا بڑا حصہ ہتھیاروں کی خریداری پر صرف ہوا، جبکہ کچھ رقم مینٹی ننس اور آلات کی تبدیلی پر خرچ کی گئی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ جنگی اخراجات کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سال 2027 کے لیے 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی درخواست کر رکھی ہے۔
بجٹ میں اضافے کے دفاع میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ہدف امریکی دفاعی صنعتی نظام کو ’’جنگی بنیادوں‘‘ پر چلنے والے نظام میں تبدیل کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






