واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بے مقصد ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں گیون نیوسم نے کہا کہ امریکا میں اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، گیس کی بڑھتی قیمتیں بھی ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔اس کے علاوہ گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بے مقصدایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر امریکی صدر کے جنگ اختیارات کم کرنے کی قرارداد پیش کرنے والی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے کہا کہ جنگ سے مہنگائی اور پیاروں کی جدائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






