بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہو گئی۔
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی،اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان میں مزید1ماہ داخل نہیں ہوسکتے،بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود24مئی 2026کو صبح 5بجے تک بند رہے گی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا۔
یادرہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود23اپریل 2025سے بند کررکھی ہے،پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






