مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق مسافروں سے بھری بس آٹو رکشہ سے ٹکرانے کے بعد موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
حادثہ ضلع ادھم پور کے قریب کانوٹ گاؤں کے مقام پر پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق 42 نشستوں والی بس میں 60 سے زائد افراد سوار تھے، جو رام نگر سے ادھم پور جا رہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ مزید 2 زخمی اسپتال میں جانبر نہ ہو سکے۔ حادثے میں تقریباً 45 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






