امریکا کو جتنا طاقتور سمجھا جاتا ہے وہ اتنا مضبوط نہیں، اہم ملک کے سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آئینہ دکھا دیا

منسک: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن ایران کا مقابلہ نہیں کر سکا تو اسے چین جیسے بڑے ملک سے تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور نے یہ حقیقت واضح کردی کہ امریکا کو جتنا طاقتور سمجھا جاتا ہے وہ اتنا مضبوط نہیں، چین جیسی بڑی معاشی و عسکری طاقت کے سامنے امریکا کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لوکاشینکو نے مزید کہا کہ امریکا کے اصل مفادات دنیا بھر میں تیل اور گیس کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہیں اور وہ اپنے مقاصد کے لیے مختلف راستے اختیار کرتا ہے۔انہوں نے امریکا کی پالیسیوں کو دوہرے معیار کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا، کیوبا اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اقدامات اصل آمریت کی مثال ہیں۔انہوں نے مغربی انسانی حقوق کے دعووں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خود کو جمہوریت کا علمبردار کہتا ہے لیکن وہاں حقیقی جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام نظر نہیں آتا۔انہوں نے اسرائیل کے ساتھ امریکی تعاون پر بھی سوالات اٹھائے اور بعض عسکری کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو افسوسناک قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close