ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑی سفارتی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس جنگ بندی کا اطلاق امریکی وقت کے مطابق آج شام 5 بجے سے ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے سماجی پلیٹ فارم ’سوشل ٹروتھ‘ پر تفصیلی بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے باضابطہ طور پر 10 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اس پیش رفت سے لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں عارضی وقفے کا امکان ہے، جو ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تھی۔

صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ منگل کے روز واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی موجودگی میں اسرائیل اور لبنان کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی۔ یہ 34 سالوں میں پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے نمائندے کسی ایک میز پر بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close