غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں فریقین کی جلد دوبارہ مذاکراتی میز پر واپسی متوقع ہے۔ جبکہ جنگ بندی کو مزید دو ہفتوں کے لیے بڑھانے پر بھی غور جاری ہے۔
اے پی کے مطابق امریکا اور ایران نے اصولی طور پر جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ تاہم چند اہم امور پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثالثی کرنے والے فریقین تین بڑے معاملات پر سمجھوتے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جن میں ایران کا جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور جنگی نقصانات کے ازالے سے متعلق امور شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر ان نکات پر پیشرفت ہو جاتی ہے تو خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے اور ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






