ابوظہبی متحدہ عرب امارات ( یو اے ای)کی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں اب تک 4 پاکستانیوں سمیت 8 شہری شہید اور 178 زخمی ہوئے ہیں۔ ابوظہبی سے اماراتی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں اب تک 2 اماراتی فوجی اور ایک اماراتی فوج سے وابستہ مراکشی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ اماراتی وزارت دفاع کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے 16 میزائل اور 42 ڈرون تباہ کر دیئے ۔ اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفائی نظام نے اب تک 414 میزائل اور 1914 ڈرون تباہ کیے۔






